ضلع بھر کو روشنیوں کا ضلع بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر کو روشنیوں کا ضلع بنایا جا رہا ہے بیوٹیفکیشن کے حوالہ سے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں-ان خیالات کا اظہار انہوں نے مین بازار وزیرآباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ اور سماجی شخصیت سید وقاص خالد ہاشمی بھی موجود تھے-ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ وزیرآباد کے مین بازار کی خوبصورتی کے حوالہ سے مقامی انتظامیہ کا کردار بھی قابل تعریف ہے اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ دن رات اس کی نگرانی میں مصروف ہے جسے جتنا سراہا جائے کم ہے،وزیرآباد میں جہاں کوئی چیز نہیں تھی وہاں بھی انتظامیہ نے خوبصورتی کے ساتھ اس علاقہ کو روشنیوں کا علاقہ بنایا ہے،ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا کہنا تھا کہ لوگ انتظامیہ کے ان کاموں سے بہت خوش ہے اور جگہ جگہ خوبصورت جگہہوں پر خوشی سے سیلفیاں بنا رہے ہیں،وزیراعلی پنجاب نواز شریف کی صفائی مہم کے حوالہ سے بھی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں اس حوالہ سے بہترین کام کر رہی ہے صفائی کے حوالہ سے کسی بھی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،ہمارے دفاتر دن رات عوامی خدمت کے لیے کھلے ہیں اور پبلک سرونٹ کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کا ہر جائز کام اور مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد جس طرح سے وزیرآباد کے حوالہ سے ذاتی دلچسبی لے کر دورے کرتے ہیں ان کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،کمشنر گوجرانوالہ محمد علی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی قیادت میں ضلع وزیرآباد کو خوبصورت ضلع بنا کر دم لینگے اور لوگ اس ضلع کی مثال دینگے (فوٹو ہمراہ ہے)

مزید خبریں

Back to top button