ڈپٹی کمشنرمحمداکرام ملک کاچارج سنبھالتے ہی اسسٹنٹ کمشنرآفس اوراراضی ریکارڈسینٹرکادورہ

اوکاڑہ(جانوڈاٹ  پی کے)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کا چارج سنبھالتے ہی اسسٹنٹ کمشنر آفس اوراراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے اراضی سینٹر میں سائلین کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اراضی سینٹر اور اے سی آفس میں موجود سائلین سے استفسار کیا اور سائلین کو درپیش مسائل کی فوری داد رسی اور خدمات کی بلا تاخیر فراہمی کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ عوامی دفاتر میں کسی قسم کی غفلت اور تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ فرائض میں ادائیگی اور بددیانتی کسی صورت ناقابل برداشت ہے۔ تمام افسران عوامی خدمت کو عبادت سمجھ کر ادا کریں

مزید خبریں

Back to top button