مودی سرکارکااپنے ہی یاروں کی پشت میں خنجر،’را’ نے سابق افغان جرنیلوں کاحساس ڈیٹاطالبان کےحوالےکردیا،سنسنی خیز انکشافات!

تہران(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)مودی سرکار کی ہولناک منافقت اور را (RAW) کے سابق چہرے کے سنسنی خیز انکشافات نے خطے کی سیاست میں ایٹمی دھماکہ کر دیا ہے، جہاں بھارت نے اپنے ہی دیرینہ اتحادیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہوئے اشرف غنی دور کے افغان فوجی افسران اور انٹیلیجنس اہلکاروں کا انتہائی حساس ڈیٹا افغان طالبان کے حوالے کر دیا ہے۔ اس خوفناک مخبری کے بعد طالبان نے ملک گیر اپریشن کے دوران ان سابق افغان افسران کو دبوچ کر نامعلوم عقوبت خانوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی زندگی اور موت سے متعلق مکمل خاموشی ہے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے ماضی میں ایرانی نیوی اہلکاروں کی مخبری اسرائیل اور امریکہ کو کرنے کا بھیانک راز فاش ہوا ہے جس کے نتیجے میں سو سے زائد ایرانی اہلکار لقمہ اجل بنے تھے۔ اس سنگین منافقت اور افغان سرزمین سے ایران اور پاکستان میں برآمد کی جانے والی دہشت گردی کا توڑ کرنے کے لیے اب ایران نے بھی بڑا سفارتی جوا کھیل دیا ہے۔ تہران میں منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران ایرانی حکومت نے افغان طالبان کے وفد کے متوازی ان کے جانی دشمن احمد شاہ مسعود (شمالی اتحاد) کے وفد کو بھی برابر کا ریاستی پروٹوکول دے کر کابل حکومت کو کانپنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ادھر پاکستان نے بھی رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے میں افغانوں کے ملوث ہونے پر 10 جولائی سے غیر قانونی افغانوں کے خلاف تاریخی کریک ڈاؤن کا بگل بجا دیا ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں عارضی سیز فائر کے باوجود امریکہ، اسرائیل اور ایران کی خوفناک جنگی تیاریوں سے ایک اور تباہ کن جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس سنسنی خیز بین الاقوامی کھیل کے پوشیدہ حقائق جاننے کے لیے سینئر صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ آخر تک لازمی دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button