پاکستان کو چین سے ترقی کاراز سیکھنے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ چین کی معاشی ترقی کو روکنےکے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں،پاکستان کو چین سے ان کی ترقی کا راز سیکھنے کی ضرورت ہے۔

بیجنگ میں دوسرے پاک چائنہ پولیٹیکل پارٹیز فورم سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا کو چین کی معاشی ترقی کا صرف 10 فیصد معلوم ہے، لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ چین نے معاشی میدان میں کتنی ترقی کرلی ہے، کھل کرکہناچاہتاہوں کہ چین کی معاشی ترقی کو روکنےکے لیے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی کو اب کوئی نہیں روک سکتا، بہت جلد چین دنیا کی نمبر ون معاشی طاقت بن جائےگا، پاکستان کو چین سے ان کی ترقی کا راز سیکھنےکی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران چین کے تعاون کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی کی مثال آپ کودنیا میں کہیں نہیں ملے گی، چین کے معاملے پرپاکستان کی حکومت اور تمام سیاسی پارٹیوں کا یکساں مؤقف ہے، چین کے تعاون سے اب پاکستانی خلا باز بھی خلا میں جارہے ہیں، پاکستان اور چین نےعلاقائی اور عالمی امور پرہمیشہ مل کر اور مشاورت سےکام کیاہے، مشرق وسطیٰ کےموجودہ بحران میں بھی پاکستانی اور چینی قیادت رابطے میں تھی اور ہے۔

مزید خبریں

Back to top button