رہڑکی دربار کے گدی نشین سنت سروپ سادھ رام طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ڈہرکی (رپورٹر وجے کمار چاولہ\جانوڈاٹ پی کے)ڈہرکی ہندو برادری کے روحانی پیشوا اور رہڑکی دربار کے گدی نشین سنت سروپ سادھ رام طویل علالت کے بعد آج 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے. سنت سادھ رام سنگاپور کے اسپتال میں جگر کے عارضے کے باعث زیرِ علاج تھے، تاہم وہ صحتیاب نہ ہوسکے اور آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

سنت سادھ رام کے انتقال کی خبر سنتے ہی پاکستان بھر کی اقلیتی برادری، عقیدت مندوں اور چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔سنت سادھ رام نے اپنی زندگی امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی، جبکہ انسانیت کی خدمت کے باعث وہ ہر دل عزیز شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ سنت سادھ رام کی میت آج ان کے آبائی علاقے ڈہرکی لائی جائے گی۔

آخری رسومات رہڑکی دربار میں ادا کی جائیں گی، جہاں پورے پاکستان سے اقلیتی برادری کی بڑی تعداد شرکت کرے گی

مزید خبریں

Back to top button