بدین: آئس کے نشے میں دھت شخص کانوجوان پر حملہ، کلہاڑی کے وار سے ایک ہاتھ کاٹ ڈالا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے )بدین پولیس اور منشیات فروشوں کی گٹھ جوڑ نے بدین کے ایک اور محنت کش نوجوان کو ایک ہاتھ سے معذور کردیا تفصیل کے مطابق بدین ضلع کے منشیات خاص طور پر خطرناک نشہ آئس کے کاروبار کا گھڑ وھنائی شریف جو کے پیپلز پارٹی کی موجودگی رکن صوبائی اسمبلی اور ایک  سابق صوبائی وزیر کا آبائی گاؤں ہے میں یہ تیسرا افسوسناک واقع پیش آ یا ہے جس میں ایک آئس کے نشے میں دھت شخص کالو کھوسو نے مزدور پیشہ نوجوان افتخار جونیجو پر حملا کرکے کلہاڑی سے اس کے دونوں ہاتھ شدید زخمی کردیئے جس سے نوجوان کو معذور ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اس نوجوان کو حیدرآباد سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے وھنائی شریف میں آ ہے دن ایسے واقعات اور منشیات کے کھلے کاروبار اور پولیس کی منشیات ڈیلروں سے گٹھ جوڑ کے خلاف وھنائی شریف کے مکینوں نے احتجاجن شٹر بند ہڑتال کرکے مظاہرہ کیا اور میں بدین ٹنڈو باگو روڈ بند کردیا جس کا ایس ایس پی بدین نے نوٹس لیا  پولیس نے وہاں پہنچ کر حملا آور نشئی کالو کھوسو کو گرفتار کر لیاہے اور اس کے خلاف ٹنڈو باگو تھانے پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے واضع رہے کے اسی علاقے میں کچھ دن پہلے ایک نشئی نے نشے کے لیئے پیسے نہ دینے پر اپنی والدہ کا گلا کانپ دیا تھا اور ایک دوکاندار کو بھی زخمی کردیا گیا تھا آج یہ تیسرا واقع پیش آ یا ہے  اور جس کے باعث علاقے میں خوف و حراس پھل گیا ہے بدین ضلع سندھ کا پر امن ترین ضلعوں میں شمار ہوتا تھا جس کا ہر شہر اور روڈ منشیات اور خوف کی علامت بن گیا ہے بدین پولیس آ ئیے دن مبینہ جھڑتو پولیس مقابلے دکھا کر اور صرف منشیات استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کو منشیات فروش ظاہر کرے خانہ پوری کر رہی ہے بدین پولیس کے  سینئر افسران نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کے بدین کی پولیس میں تین ایسے پولیس اہلکار ہیں جن کو بڑی سیاسی شخصیات کا آ شیر واد ہے اور پورے ضلع کی کمان ان کے پاس ہے ایس ایس پی سمیت کسی بھی ڈی ایس پی اور سینئر ایس ایچ او ز کی کوئی رٹ نہیں رہی وہ تین اہلکار ہیں جن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے کے ان تینوں نے چھوٹی پوسٹوں پر رہکر کروڑوں کی جائیدادیں کہاں سے بنائی ہیں ان اہلکاروں اور ان کو سیاسی اخیر واد نے بدین ضلع کا امن تباہ کیا ہوا ہے بدین منشیات کا گڑ بن گیا ہے کیونکہ آ ج تک کسی بھی منشیات کے اصل ڈیلر کو گرفتار نہیں کیا گیا بدین پولیس کے ایک اہلکار نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کے ان تین پولیس اہلکاروں میں سے ایک کو  بدنام زمانہ منشیات ڈیلر نے اکاون لاکھ روپے کی زیرو میٹر سوزوکی سوئفٹ کار کا تحفہ بھی دیا ہے یاد رہے کے گزشتہ چھ ماہ میں بدین ضلع میں سیمنٹ کے بوریوں میں اور پیٹرول کے ٹینکر منشیات سے لدے پکڑے گئے ہیں لیکن اس منشیات کے ڈیلروں کو آ ج تک ظاہر نہیں کیا گیا صرف ان ٹرالیوں کے ڈرائیوروں پر پرچہ کرکے بعد میں ان کو بھی ضمانتوں پر رہا کرادیا گیا بدین میں چند با اثر پولیس اہلکاروں اور ایس ایس پی بدین کی بے باک نے شہری اپنے آ پ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں سنائی شریف میں واقع کے ملزم کو تو پکڑا گیا ہے لیکن ایسے واقعات کے اصل سبب بننے والے وہ منشیات سیلرز  آ ج بھی آ زاد گھوم رہے ہیں جس کا اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونے چاہیئے

مزید خبریں

Back to top button