بورے والا: 45 سالہ شخص پُراسرار طور پر جاں بحق،ورثا کا قتل کا الزام

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو، جانو ڈاٹ پی کے) نواحی گاؤں 519 ای بی میں 45 سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق،ورثاء نے مبینہ طور پر اسے قتل قرار دے دیا
محمد مشتاق کے ورثاء نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ مشتاق رحمانی کو اس کی بیوی نے اپنے آشناء محمد وحید سکنہ 519 ای بی کے ساتھ مل کر کوئی زہریلی چیز کھلائی جس کے سبب وہ جاں بحق ہو گیا
نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس اس سنگین الزام کی تحقیقات کر رہی ہے



