کاکروچ جنتا پارٹی کا امرتسر کے بعدبنگلورو اور جے پور میں بھی احتجاج کا اعلان

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں طنز و مزاح سے جنم لینے والی منفرد سیاسی تحریک ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ اب ایک منظم عوامی مہم کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔
امرتسر میں تعلیمی نظام کے خلاف ایک بڑے عوامی اجتماع کے بعد تنظیم نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی سرگرمیاں بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق 14 جون کو بنگلورو اور 15 جون کو جے پور میں پُرامن احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔
بیان میں حامیوں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان مظاہروں میں شرکت کرکے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کریں۔
مبصرین کے مطابق سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی یہ تحریک اب مختلف بھارتی شہروں میں عوامی توجہ حاصل کر رہی ہے، جس سے اس کے دائرہ اثر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔



