جناح ہاؤس حملہ کیس،حماد اظہر کے ریمانڈ میں مزید7روز کی توسیع

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
پولیس نے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی، جبکہ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون اور سم برآمد کرنا باقی ہے اور یہ دونوں اہم شواہد ہیں۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے حماد اظہر کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی گئی، تاہم عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی۔



