سجاول:سید اور سماں برادری کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا،15افراد شدید زخمی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)چوہڑ جمالی کے نواحی گاؤں آگھڈنو شاہ میں سید برادری اور سمان برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جگھڑا ہوگیا ۔
سجاول کے نواحی شھر چوھڑ جمالی میں معمولی بات پر سید اور سماں برادری میں جگھڑا ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں چھتن شاہ، زین العابدین شاہ، دوست علی شاہ، بسر شاہ، اللہ ڈنو سامون اور دیگر شامل ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
لڑائی جھگڑے کی مزید تفتیش کی جاری ہے، جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کر رہیں جلد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



