چین سے آئے تجارتی وفد کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، سی پیک اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چین سےآئے ہوئے تجارتی وفد نے دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ  کیا، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں  پرائیویٹ سیکٹر میں  پانچ  ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کی کوششیں کر رہے ہیں۔

چین میں تعینات  پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی  کے ہمراہ چائنہ کی کاروباری افراد کے وفد نے لاہور میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری سمیت  صنعتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر  خلیل ہاشمی نے کہا کہ   بزنس کمیونٹی کے ساتھ بی ٹو بی کے لئے کوشاں ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔۔ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت یورپی یونین کو چھ ہزار چھ سو سے زائد ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی فری برآمدات کی سہولت حاصل ہے اور امریکہ تک بھی سازگار رسائی میسر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button