فیروزوالہ میں پراسرار سانپ کی افواہوں سے خوف، حکام کی تصدیق تاحال سامنے نہ آ سکی

فیروزوالہ(جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک) پٹھان کالونی کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں شہریوں نے ایک پراسرار سانپ دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سانپ کا چہرہ، آنکھیں اور دانت غیرمعمولی دکھائی دیتے تھے، جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ وہ انسانوں جیسی آوازیں بھی نکالتا تھا۔
فیروزوالہ کے سیلابی علاقے میں شہریوں نے ایک پراسرار سانپ دیکھا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق سانپ کا چہرہ، آنکھیں اور دانت غیرمعمولی تھے اور وہ انسانوں کی طرح آواز نکالتا تھا۔سانپ کو مارنے پر بچے کے رونے جیسی آوازیں سنائی دیں، بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ سانپ ہوا میں بھی اڑتا تھا۔ pic.twitter.com/x0mJ49JJKz
— Farhan Nazir (@Farhannazirryk) August 5, 2026
مقامی شہریوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سانپ کو مارنے پر بچے کے رونے جیسی آوازیں سنائی دیں، جبکہ کچھ افراد کے مطابق وہ ہوا میں اڑتا ہوا بھی نظر آیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دو روز قبل مسن کالر کے سیلابی پانی میں ایک مگرمچھ بھی دیکھا گیا تھا، تاہم اس نوعیت کی مبینہ پراسرار مخلوق پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے۔
تاہم ان تمام دعوؤں کی تاحال کسی سرکاری ادارے یا محکمۂ جنگلی حیات کی جانب سے نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے، اس لیے ان دعوؤں کو فی الحال غیر مصدقہ اطلاعات سمجھا جا رہا ہے۔



