ایران سے معاہدہ چاہتے ہیں، مذاکرات جاری ہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ (ڈیل) کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ یا لوگوں کی ہلاکت نہیں چاہتے، اسی لیے ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا، "دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، لیکن ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔”

امریکی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم مسائل کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی اور اس عمل کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا پہلا مرحلہ قرار دیا تھا۔ ان کے مطابق دوسرا مرحلہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات پر مشتمل ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button