میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا، یوٹیوبر رجب بٹ کا دعویٰ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ روپے (ایک ارب روپے) سے تجاوز کر چکی ہے۔
رجب بٹ، جن کا شمار پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، نے تین سال سے بھی کم عرصے میں سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز حاصل کیے اور اپنی پرتعیش طرزِ زندگی کی وجہ سے بھی مسلسل خبروں میں رہے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ آیا وہ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی؟ اس پر رجب بٹ نے جواب دیا کہ وہ گزشتہ سال باضابطہ طور پر ارب پتی بن گئے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی مجموعی دولت 100 کروڑ روپے سے زیادہ ہو چکی ہے اور وہ اس کامیابی پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں، تاہم ان کے بقول یہ مقام انہیں 12 سال کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوا۔
رجب بٹ نے کہا کہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں نے ان کی مالی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
نوٹ: رجب بٹ کی جانب سے اپنی مجموعی دولت سے متعلق کیا گیا یہ دعویٰ آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہے۔



