ایران کے خلاف 7 گھنٹے طویل فوجی آپریشن مکمل، بحری اور ساحلی اہداف نشانہ بنائے گئے، سینٹکام

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف سات گھنٹوں پر مشتمل حالیہ فوجی کارروائی کا موجودہ مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کارروائیاں امریکی وقت کے مطابق رات 10 بجے مکمل ہوئیں اور آپریشن اپنے مقررہ اہداف کے مطابق اختتام پذیر ہوا۔

امریکی فوج کے مطابق اس کارروائی میں آبنائے ہرمز اور ایران کے ساحلی علاقوں کے قریب واقع فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایرانی ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتیں اور ساحلی دفاعی نظام شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران ڈرونز، جنگی طیاروں اور بحری جنگی جہازوں کا استعمال کیا گیا، جبکہ کارروائی بحری اور ساحلی ناکہ بندی کی بحالی کے ساتھ انجام دی گئی۔

سینٹکام کے مطابق اس آپریشن کا مقصد تجارتی جہازوں اور ان کے عملے کو ایران سے لاحق خطرات میں کمی لانا تھا، اور یہ کارروائی تقریباً سات گھنٹوں میں مکمل کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button