بورے والا: 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد فرار

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو\جانوڈاٹ پی کے) 48 کے بی میں 10 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، پولیس نے متاثرہ بچی کی دادی کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کھچیانوالی کے رہائشی ملزم سجوار نے مبینہ طور پر ضعیف خاتون جٹی بی بی کو اپنے پاس رکھنے اور سہارا دینے کا جھانسہ دیا اور اسے اس کی 10 سالہ پوتی کے ہمراہ گاؤں 48 کے بی لے گیا۔

دادی کے مطابق رات کے وقت ملزم نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ بچی کی دادی نے فتح شاہ پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے اس کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کی جانب سے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button