بدین میں “معرکہ حق بنیان المرصوص” کے ایک سال مکمل ہونے پر ریلی، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بنیان المرصوص معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں معرکہ حق بنیان المرصوص اور پاک فوج کے حق میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر احمد کی ہدایت پر مسلم لیگ ن تحصیل بدین کے صدر قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر گلزار احمد میمن کی قیادت میں ایک شاندار ریلی گلزار احمد میمن کی رہائش گاہ سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں اور علاقوں سے ہوتی ہوئی بدین پریس کلب اور ایوان صحافت تک پہنچی ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سمیت سول سوسائٹی کے رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء ریلی کا جوش و جذبہ دیدنی تھا شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک افواج کے حق میں کلمات درج تھے جبکہ شرکاء پاک افواج زندہ آباد معرکہ حق زند ہ آباد پاکستان ز ندہ آباد اور نواز شریف زندہ باد کے پرجوش نعرے لگا رہے تھے ریلی مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر گلزار احمد میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان المرصوص معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے اس دن پاک افواج نے چند گھنٹوں کے دوران انڈیا کا غرور خاک میں ملا دیا تھا اور دنیا عالم کے سامنے اپنی پیشہ ورانہ مہارت صلاحیت طاقت و قوت اور بہادری کی دھاک بیٹھا دی تھی پاک افواج نے ایک ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخی کامیابی نے نہ صرف پاکستانی بلکہ پورے عالم اسلام کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں ہمیں اپنی افواج پر مکمل اعتماد بھروسہ اور نام ہے جس نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے کبھی اپنے ملک کی بقا تحفظ اور سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی یہی وجہ ہے آج پوری قوم اپنی بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے

مزید خبریں

Back to top button