بینگن کی بورانی

بورانی” (Borani) کی تاریخ بنیادی طور پر ایران سے جُڑی ہے۔ روایت کے مطابق اس کا نام تیرہویں صدی کی فارس کی ملکہ”پوراندخت” (Purandokht) کے نام پر رکھا گیا، جو اپنے کھانے پینے کے شوق اور نفاست کے لیے جانی جاتی تھیں۔
مغل بادشاہوں کے دور میں یہ ڈش برصغیر کے شاہی دسترخوانوں کا حصہ بنی۔ اصل ایرانی بورانی میں عام طور پر دہی اور سبزیوں (خصوصاً پالک یا بینگن) کا استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ برصغیر میں اسے مقامی ذائقوں اور مصالحوں کے مطابق ڈھال لیا گیا۔
روایتی بورانی بنیادی طور پر تلے یا بھونے ہوئے بینگن، دہی، لہسن اور خوشبودار مصالحوں کا حسین امتزاج ہوتی ہے، جسے اکثر تڑکے اور پودینے یا دھنیا کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
اجزاء :
بینگن: 3 عدد (درمیانے سائز کے، گول یا لمبے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)
دہی: 1.5 کپ (ھینٹا ہوا)
لہسن: 4 سے 5 جوے (باریک کترے یا پیس لیے جائیں)
پیاز: 1 عدد (باریک سلائس کٹی ہوئی، سنہری فرائی کی ہوئی)
ٹماٹر: 1 عدد (باریک کٹا ہوا – اختیاری)
لال مرچ پاؤڈر یا کٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر / دھنیا پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
تیل یا گھی: حسبِ ضرورت (بینگن فرائی کرنے کے لیے)
نمک: حسبِ ذائقہ
ہرا دھنیا اور پودینہ: سجاوٹ کے لیے
بنانے کا طریقہ
بینگن کے گول یا لمبے ٹکڑے کاٹ کر ہلکا سا نمک اور ہلدی لگائیں۔
ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور بینگن کے ٹکڑوں کو دونوں طرف سے سنہری اور نرم ہونے تک شیلو فرائی (Shallot Fry) کر لیں، پھر نکال لیں۔
ایک الگ پیالے میں دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ وہ یکجان اور ملائم ہو جائے۔
اس میں کٹا ہوا لہسن، تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ یا زیرہ پاؤڈر شامل کر کے مکس کریں۔
اسی پین میں بچا ہوا تیل لیں اور اس میں باریک کٹی پیاز کو سنہری فرائی کر لیں۔ (تھوڑی سی پیاز گنشنگ کے لیے بچا لیں)۔
اب اس میں ٹماٹر، لال مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ تیل الگ ہو جائے۔
اب بھونے ہوئے مصالحے یا پین میں ہی فرائی کیے ہوئے بینگن کے ٹکڑے رکھیں۔
اوپر سے تیار کیا ہوا پھینٹا ہوا لہسن والا دہی یکساں طور پر پھیلا دیں۔
ہلکی آنچ پر 5 منٹ کے لیے دم پر رکھیں تاکہ دہی اور مصالحے کا رس بینگن میں اچھی طرح رچ بس جائے۔
تیار شدہ بورانی کو ڈش میں نکالیں، اوپر سے فرائی کی ہوئی پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہلکی سی بھنی ہوئی لال مرچ یا زیرہ چھڑک کر گرم گرم نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔



