بلاول بھٹو زرداری نے وسطی ایشا کو پاکستان سے جوڑنےو الی راہداری کو خطے کی ترقی کیلئے اہم قراردیدیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنرازبکستان نووئی ریجن نورمت تورسونوف کی ملاقات

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر نورمت تورسونوف کی بلاول ہاؤس آمد ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر نورمت تورسونوف کے ہمراہ ازبکستان کے نووئی ریجن کے ڈپٹی گورنر البیک غفاروف نے بھی ملاقات کی۔ازبکستان کے وفد میں پاکستان میں ازبک سفیر علی شیر توختائیف اور سیکنڈ سیکریٹری روشن جومانوف بھی شامل۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر نورمت تورسونوف کے درمیان علاقائی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قرار دیاوسطی ایشیا کو پاکستان سے جوڑنے والی تجارتی راہداری کی خطے کی ترقی کے لئے اہم ہے،

ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر نورمت تورسونوف  نے کہا کہ پاکستان دوست ملک ہے، باہمی تعاون کے مواقعوں میں اضافے سے خطے کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button