گوادرنے تجاری راستے کی کایہ ہی پلٹ دی،دی ڈپلومیٹ کی سٹوری نے تہلکہ مچادیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اپریل کے مہینے میں اب تک گوادر بندرگاہ پر تقریباً گیارہ ہزار کنٹیرز لائے اور بھیجے جا چُکے ہیں یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے کیونکہ کیونکہ سال2025کے پورے سال میں یہاں صرف8300کنٹیرز آئے تھے ماضی میں اس بندرگاہ کی حالت یہ تھی کہ سال میں20بحری جہاز بھی یہاں لنگر انداز نہیں ھوتے تھے اس لیے اب جو کام ھو رہا وہ اپنی مثال آپ ھے جو پہلے نہیں دیکھا گیا آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی وجہ سے گوادر بندرگاہ ایک بہترین متبادل کے طور پر سامنے آئی ہے کیونکہ یہ خطرناک علاقے سے  باہر بلکل محفوظ مقام پر ہے جب بڑے بڑے بحری جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز میں جانا خطرناک ہو جاتا ھے تو وہ اپنا سامان گوادر کی بندرگاہ پر اُتارنے کو ترجیح دیتے ہیں،پھر یہاں سے یہ سامان محفوظ طریقے سے دوسرے ملکوں کو روانہ کر دیا جاتا ہے اس سے نا صرف پاکستان کو معاشی فائدہ ھو رہا ہے بلکہ عالمی کمپنیاں اسے محفوظ تجارتی مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہیں یہ صورتحال چین کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے چین کو ایک  ایک محفوظ راستہ مل گیا ہے جو اسے سمندری خطروں سے بچا کر براہ راست زمینی راستے مہیا کرتا ہے گوادر جیسی محفوظ بندرگاہیں اب عالمی تجارت کے لئے ایک ناگزیر ضرورت بن چُکی ہیں۔

Image

مزید خبریں

Back to top button