ملک ریاض اوربیٹے کیخلاف900ارب کے کیسز کی تحقیقات مکمل،سندھ کو47ہزارایکڑزمین واپس دلادی،چیئرمین نیب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر)نذیر احمد بٹ نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کیئے، ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے بھاری کیسز پر جاری ہوئے،ملک ریاض کیخلاف900ارب کے زائد کے کیسز کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ریاض،علی ریاض کیخلاف راولپنڈی میں2اور کراچی میں ایک ریفرنس زیر سماعت ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے پوچھیں اس کی فنڈنگ کہاں سے آتی ہے،پاکستان میں اس کے صرف3بندے کام کر رہے ہیں،800یا900 بندوں کا سیمپل لے کر پورے ملک کے امیج پر سوال اٹھا دیتے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ دنیا میں کسی اور اینٹی کرپشن ادارے نے نیب کے برابر ریکوری نہیں کی،سندھ سولر اسکیم اسکینڈل کے تمام ثبوت حاصل کر لیے ہیں،آئندہ سہ ماہی میں مجرموں کی گرفتاری سمیت کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دیں گے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے آئی ایم ایف کی رپورٹ کو وزن نہیں دیں گے۔

30سالہ لیز منسوخ کر کے سندھ کو47ہزار ایکڑ سے زائد زمین واپس دلائی،اس زمین کی مالیت24کھرب سے زائد ہے

انہوں نے کہا کہ تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی3سے4لاکھ ایکڑ زمین بازیاب کرانے کا پروگرام ہے،1972سے اب تک اس اسکیم میں15کھرب کی زمین پر ناجائز قبضہ ہوا،30سالہ لیز منسوخ کر کے سندھ کو47ہزار ایکڑ سے زائد زمین واپس دلائی،اس زمین کی مالیت24کھرب سے زائد ہے،آئی ایم ایف کی پاکستان میں کرپشن سے متعلق رپورٹ متعصبانہ اور غیر حقیقی ہے۔ حیرت کی بات ہے آئی ایم ایف نے ریکوری کو کرپشن کا ثبوت قرار دیا۔

دریائے سندھ کے دونوں کناروں پر غیر قانونی گولڈ مائننگ رکوا دی

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے دونوں کناروں پر غیر قانونی گولڈ مائننگ رکوا دی ہے،حکومت کو اس مائننگ کی انٹرنیشنل ٹینڈرنگ کا مشورہ دیا ہے،غیرقانونی1900مائننگ یونٹس کاہفتہ وارمشینری کرایہ10سے12ارب روپے تھا،اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سونے کی مالیت کیا ہوگی۔اندازہ ہے یہاں سے ملنے والا سونا پاکستان کا نصف قرضہ اتار سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button