ایران جلد از جلد ہوش کے ناخن لے!ٹرمپ نے گینگسٹر سٹائل میں اپنی تصویر شئیر کردی

 واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری مذاکرات کے لیے زور ڈالتے ہوئے شدید الفاظ میں دھمکی دی ہے۔اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ جلد از جلد ہوش کے ناخن لیں۔انھوں نے مزید لکھا کہ ایران حالات ٹھیک نہیں کرسکتا۔ انھیں معلوم ہی نہیں کہ جوہری ہتھیاروں سے پاک معاہدے کیسے کیے جاتے ہیں۔امریکی صدر نے تنبیہ کی کہ دانش مندی اسی میں ہے کہ ایران جلد از جلد ہوش کے ناخن لیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے اس بیان کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ بندوق اٹھائے ہوئے ہیں جس پر لکھا ہے کہ اب مزید نہیں، اچھے ساتھی۔یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر فضائی حملے شروع کیے تھے جس کے بعد سے جنگ تاحال کسی نہ کسی صورت میں تاحال جاری ہی ہے البتہ پاکستان کی ثالثی میں دونوں ممالک جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button