ایران نے 27 فضائی کمپنیوں اوراداروں پر امریکی پابندیوں کو دہشتگردی قرار دیدیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب غلام حسین درزی نے ایرانی ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ 27 کمپنیوں اور اداروں پر امریکی پابندیوں کودہشتگردی کی کارروائی قرار دیدیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط میں ایرانی مندوب نے امریکی اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
ایرانی نمائندے نے کہا کہ تہران امریکا کو ذمہ دار ٹھہرانے اور ازالے کے حصول کے لیے قانونی راستے اختیار کرے گا۔
امریکا نے حال ہی میں ایران کے ہوا بازی کے شعبے پر وسیع پابندیاں عائد کرتے ہوئے 27 ایرانی فضائی کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے



