حوثیوں کا باب المندب کے داخلی راستے اور بحیرہ احمر کے کئی جزائر پر قبضے کا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے آبنائے باب المندب کے داخلی راستے اور بحیرہ احمر کے کئی جزائر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب حوثی یمن کے مغربی ساحل پر اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور تزویراتی بندرگاہی شہر المخا تک پہنچ چکی ہیں۔
یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر کے جنوبی حصے میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل جزیرہ زقر پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔



