کیمبرج امتحانات،ریاضی کا حل شدہ پرچہ لیک،نامعلوم شخص کی مزید پرچے بھی وائرل کرنے کی دھمکی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)دنیا کے سب سے بڑے اور معروف امتحانی نظام کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات میں ریاضی کا پرچہ اور جوابات لیک ہوگئے۔

ملک بھر میں کیمبرج انٹرنیشنل کے تحت مئی جون سیشن کے امتحانات جاری ہیں، جس میں اے ایس ریاضی1کا پرچہ بھی لیک ہوا اور اس کا کورڈ پیور میتھ ون9707 تھا۔پاکستان اور ریجن میں متعلقہ پرچہ بدھ کی دوپہر منعقد ہوا جبکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب یہ پرچہ اور اس کا حل شدہ سوشل میڈیا ایپ ریڈ اٹ پر وائرل ہوا۔ ذرائع کے مطابق ابتداء میں غیر حل شدہ ازاں بعد حل شدہ پرچہ بھی سامنے آیا۔ایک متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ حل شدہ پرچہ متعلقہ ایب پر فروخت ہونے کے بعد واٹس ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔

 

کیمبرج سسٹم کے سیکیورٹی قواعد کے تحت پرچہ امتحانی مراکز سے باہر نہیں آسکتا کیونکہ طلبہ سوالیہ پرچے پر ہی امتحان دیتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر نامعلوم شخص کا پرچہ آئوٹ کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ اگر کیمبرج نے رویہ نا بدلہ تو مزید پرچے بھی آؤٹ کروں گا۔

مزید خبریں

Back to top button