امریکا اور ایران کے مسلسل رابطے،وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ بدستور رابطے میں ہے جبکہ ایران قیادت کے مسائل سے دوچار ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان آنا کیلی نے بتایا کہ مذاکرات کار بدستور ایرانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جنگ کے باعث وہ قیادت کے مسائل سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ صرف اس وقت معاہدہ کریں گے جب امریکی قومی سلامتی کے لیے اہم ہوگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کی تجاویز میں آبنائے ہرمز کی بحالی شامل ہے تاہم شرط رکھی گئی ہے کہ اس کے لیے جنگ کا خاتمہ کیا جائے، اسی طرح ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے معاملات اگلے مرحلے میں طے کرنا چاہتا ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button