سیاسی منافقت اور موقع پرستی شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پر ختم ہے،ترجمان سندھ حکومت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران کا شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پر ردعمل۔ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے جواباً کہا سیاسی منافقت اور موقع پرستی شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پر ختم ہے،کراچی کے مسائل پر شاہد خاقان عباسی دکھاوے کے آنسو نہ بہائیں،شاہد خاقان عباسی جب وزیر اعظم تھے تب کراچی کو جائز حصہ دینے کے بجائے ایک صوبہ کے منصوبوں پر وفاقی ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ خرچ ہوتا رہا،کراچی کے ساتھ شاہد خان عباسی نے بطور وزیر اعظم جو کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک ہے کہ ایک سابق وزیراعظم آج ایسے لہجے میں تنقید کر رہے ہیں جیسے وہ خود اس نظام کا کبھی حصہ ہی نہ رہے ہوں

تمام جماعتیں کراچی کو صرف ووٹ لینے، تقریریں کرنے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں،آج اگر پیپلز پارٹی کراچی میں میگا پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، تو یہ روڑے اٹکانے آگئے ہیں،

شاہد خاقان عباسی اگر واقعی مخلص ہیں تو پہلے یہ بتائیں کہ اپنے دور حکومت میں کراچی کے لیے کون سا انقلابی قدم اٹھایا؟،شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ کتنے منصوبے مکمل کیے؟ کتنے مسائل حل کئے۔

مزید خبریں

Back to top button