بائرن میونخ کا جرمن فٹبال پر راج برقرار، سٹٹ گارٹ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

برلن(ویب ڈیسک) بائرن میونخ نے سٹٹ گارٹ کو شکست دے کر جرمن فٹبال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایونٹ کے فائنل مقابلے میں بائرن میونخ نے سٹٹ گارٹ کی ایک نہ چلنے دی، بائرن نے سٹٹ گارٹ کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فاتح ٹیم بائرن میونخ کی جانب سے ہیری کین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹرک کی، بائرن میونخ نے 21ویں بار جرمن فٹبال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button