پاکستانی فری لانسرز کی بڑی کامیابی، ایک ماہ میں تقریباً 20 کروڑ ڈالر کما لیے

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کر دی، ستمبر میں ریکارڈ 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کما لیا۔پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل معیشت میں نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ برآمدی آمدن حاصل کر لی۔ اعداد و شمار کے مطابق فری لانسرز نے ایک ماہ کے دوران ریکارڈ 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2026 میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 49 فیصد جبکہ اگست 2026 کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی مجموعی برآمدی آمدن 55 کروڑ ڈالر رہی، جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ تقابلی مدت کے مقابلے میں 46 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

فری لانسرز کی آمدن میں یہ اضافہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور عالمی آن لائن خدمات کی مارکیٹ میں پاکستانی افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر آن لائن خدمات سے وابستہ پاکستانی فری لانسرز ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button