ایس ایس پی بدین اور ڈپٹی کمشنر کا چہلم حضرت امام حسینؑ کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی اور ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کا مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ضلع بدین میں مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر پرامن انداز میں جاری ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ایس ایس پی بدین اور ڈپٹی کمشنر بدین نے جلوس کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی، ٹریفک انتظامات اور دیگر انتظامی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر منتظمین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ بدین پولیس چہلم حضرت امام حسینؑ کے تمام جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ایس ایس پی بدین نے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی چوکس رہتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، جبکہ جلوس کے شرکاء سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ تمام تقریبات بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوں اس موقع پر، ڈی ایس پی بدین شکیل احمد سولنگی، انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر محمد خان سومرو سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے



