مچھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ٹرک اور وین کھائی میں جا گرے، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

مچھ (جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے علاقے مچھ میں زمیندار ہوٹل کے مقام پر بے قابو ٹرک اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرک اور وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کر دیں، تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شدید زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button