ہنگو میں 30روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی


ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ یہ احکامات 30 روز تک نافذ العمل رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق پورے ضلع ہنگو میں ہوگا اور عوامی مقامات پر غیر مجاز اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔