گولارچی پولیس کی بڑی کارروائی، کوسٹر کے خفیہ خانوں سے 26,400 سفینا ساشے برآمد، 2 ملزمان گرفتار

بدین (مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) گولارچی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کوسٹر کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 26 ہزار 400 سفینا ساشے برآمد کر لیے، جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ بین الاضلاعی سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گولارچی شہید فاضل راہو، انسپکٹر محمد خان کلوئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مین کراچی روڈ پر واقع پولیس چیک پوسٹ 28 چک پر ناکہ بندی کے دوران کراچی سے گولارچی آنے والی کوسٹر نمبر TF-8422 کو روک کر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 26,400 سفینا ساشے برآمد کیے گئے، جنہیں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے کراچی کے رہائشی دو ملزمان محمد صدیق خاصخیلی اور عبدالستار مغل کو گرفتار کر لیا، جنہیں ابتدائی طور پر بین الاضلاعی سپلائرز قرار دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ سپلائی نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button