براتھ ویٹ بھی بابر اعظم کی کپتانی کے معترف، فیلڈ سیٹنگ کو فیصلہ کن قرار دے دیا

ویسٹ انڈیز(جانوڈاٹ پی کے)ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کارلوس براتھ ویٹ نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی کپتانی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

اپنے تبصرے میں براتھ ویٹ نے بابر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے میچ کے دوران نہایت سمجھداری سے کھیل کی رفتار کو سست کیا اور فیلڈ سیٹنگ میں بروقت تبدیلیوں کے ذریعے ویسٹ انڈین بیٹر روسٹن چیز کو دباؤ میں لے آئے۔

براتھ ویٹ کے مطابق بابر کی ذہانت سے ترتیب دی گئی فیلڈنگ نے روسٹن چیز کو مسلسل سوچنے پر مجبور کیا جس کے باعث وہ اپنے فطری انداز میں بیٹنگ نہ کر سکے اور غلطی کر بیٹھے۔

براتھ ویٹ نے کہا کہ بابر اعظم کی یہ کپتانی اعلیٰ معیار کی تھی اور انہوں نے حالات کے مطابق بہترین فیصلے کیے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالیے ہیں اور اسے 60 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button