مردان میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان، امتحانات اور پرچے بھی منسوخ

مردان (جانو ڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں 12 اکتوبر کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ اس روز ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور جامعات 12 اکتوبر کو بند رہیں گے۔ اس حوالے سے متعلقہ محکموں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے ساتھ مقررہ تاریخ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات اور آئندہ امتحانی شیڈول کے لیے اپنے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔



