اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت،6کلومیٹر کے علاقے میں اضافی پولیس تعینات

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اڈیالہ جیل اور اس کے گردونواح میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جیل کے اطراف 6 کلومیٹر کے علاقے میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کرنے کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس بھی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ پر 8 مقامات پر نئے ناکے قائم کیے جائیں گے، جہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جائے گی، جبکہ شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جائیں گے۔پولیس نے اڈیالہ روڈ اور گردونواح میں رہائش پذیر شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے علاقے میں 8 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔



