بابر اعظم کا مداح میدان میں گھس گیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کےچار مداح مختلف مواقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں داخل ہو گئے جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کرچی میں جاری پی ایس ایل 11 کوالیفائر میں فیلڈنگ کے دوران دو مرتبہ بابر اعظم سے ملنے کے خواہشمند تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوئے،جن کو فوری طور پر پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بیٹنگ کے دوران سینچری اسکورکرنے پر بابر اعظم کو مبارکباد دینے کے لیے ایک مداح وکٹ پر پہنچ گیا تھا جسے سیکورٹی اہلکاروں قابو کر لیا تھا۔



