رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی عوامی ملاقاتوں سمیت سیاسی و سماجی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے رکن ممبر برائے مواصلات قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر مملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی سے شیرازی ہاؤس مکلی پر مختلف علاقوں کے معززین نے بڑی تعداد میں ملاقات کی عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی مختلف معززین نے ان کے مسائل حل ہونے پر خراجِ تحسین کے طور پر انہیں اجرک اور لونگیاں پہنائیں جبکہ ور شھر سے تعلق رکھنے والی خواجہ برادری کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں ور شہر کے قریب خواجہ برادری کی جانب سے شاندار ضیافت اور استقبال کیا گیا اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی کا کہنا تھا کے انھیں جو عزتیں مل رہی ہیں یہ میرے والد الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی عوامی خدمات کا نتیجہ ہیں ہم سید اعجاز علی شاہ شیرازی تو نہیں بن سکتے، لیکن ہم ان کی اولاد ہیں دن ہو یا رات انشااللہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اس موقع پر مکھی برکت علی سمیت خواجہ برادری کے معززین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے انہیں یقین دلایا کہ "آپ کے جو بھی جائز مسائل ہیں ان کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے جبکہ انجینئر فیصل ببر کے گھر پہنچ کر ان سے ان کے والد حاجی محمد الرحیم ببر کے انتقال پر تعزیت کی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا مانگی

مزید خبریں

Back to top button