میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قتل عمد کی دفعہ شامل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، قبر کشائی کے بعد کیے گئے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں مقدمے میں قتلِ عمد کی دفعہ 302 شامل کردی گئی۔

فیروز آباد تھانے میں درج مقدمہ الزام نمبر 795/20 ابتدائی طور پر اغوا کی دفعہ 365 کے تحت درج کیا گیا تھا، تاہم اب ایف آئی آر میں قتلِ عمد کی دفعہ 302 بھی شامل کرلی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعہ قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں شامل کی گئی ہے۔

دوسری جانب میر رضا کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو کیس کی ازسرنو تفتیش شروع کرے گی۔

نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ کا دوبارہ جائزہ لینے کے ساتھ لواحقین اور دیگر متعلقہ افراد سے بھی دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی، جبکہ کیس میں سامنے آنے والے شواہد کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button