یورپی پروازوں کو خلیج کی حدود میں پرواز نہ کرنے کی ہدایت

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے یورپی پروازوں کو خلیج کی حدود میں پرواز نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
ای اے ایس اے کا کہنا ہے کہ خلیجی فضائی حدود میں شہری پروازوں کو غیر متوقع میزائل، ڈرون حملوں سے خطرہ ہے اس لیے یورپی پروازوں کو متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر اور عمان کی حدود میں پرواز نہیں کرنی چاہیے۔
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے گذشتہ ہفتے ایران، عراق، لبنان کی فضائی حدود کے لیے بھی ہدایت جاری کی تھی۔



