ایشین بیچ گیمز: ایران نے پاکستان کو کبڈی میں شکست دے دی

ثانیہ(جانوڈاٹ پی کے)ایشین بیچ گیمز میں ایران نے پاکستان کبڈی ٹیم کو شکست دے دی۔
چین کے شہر ثانیہ میں ایشین بیچ گیمز جاری ہیں جہاں پاکستان کبڈی ٹیم کو ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایران نے پاکستان کبڈی ٹیم کو 28-38سے شکست دی۔
اس کے علاوہ ایشین بیچ گیمز میں ایکواتھلون میں پاکستان کے حمزہ آصف کی 28 ویں پوزیشن رہی۔ ایکواتھلون مینز فائنل میں 31 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
حمزہ آصف نے 37.26 منٹ کے ساتھ اپنا پرسنل بیسٹ کیا۔
دوسری جانب ایکواتھلون ویمنز میں پاکستان کی عائشہ وقاص نے 25 ویں پوزیشن حاصل کی۔
ویمنز فائنل میں 27 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ عائشہ وقاص نے 56.32 منٹ کے ساتھ پرسنل بیسٹ کیا۔



