ایشین بیچ گیمز: پاکستان نے مجموعی طور پر 3 تمغے جیت لئے

سانیا (ویب ڈیسک) چین کے شہر سانیا میں ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 3 تمغے جیت لئے، ریسلنگ میں 2 سلور اور کبڈی میں برانز میڈل جیتا۔
ریسلنگ میں پاکستان کے اسد اللّٰہ نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا، 80 کے جی کلاس کے فائنل میں اسد اللّٰہ کو ایرانی پہلوان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کے انعام بٹ کو 90 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میچ میں شکست ہوئی، ایرانی پہلوان نے انعام بٹ کو چت کر دیا، انعام بٹ نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
70 کلو گرام کیٹیگری میں برانز میڈل کیلئے پاکستان کے عبداللّٰہ کو شکست ہوئی، محمد عبداللّٰہ کو کرغزستان کے پہلوان نے ہرایا۔



