Arsenal نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، لندن میں جشن

لندن(جانوڈاٹ پی کے)انگلش فٹبال ٹیم آرسنل نے 22 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔
ویسے تو آرسنل نے پریمیئر لیگ ٹائٹل 14ویں مرتبہ جیتا ہے لیکن ان 22 سالوں میں ٹیم بحران سے دوچار ہوئی لیکن ٹیم کے کوچ مائیکل آرٹیٹا نے مایوسی میں گھری ٹیم کو گرنے نہیں دیا۔ مائیکل آرٹیٹا نے 2019 میں آرسنل کی کوچنگ سنبھالی اور رفتہ رفتہ ٹیم کو کامیابیوں کی طرف لے جاتے رہے۔
ٹیم مسلسل 3 سیزن میں ٹائٹل کے قریب پہنچ کر ناکام ہوگئی، ایسے میں ناقدین نے ٹیم کو “Bridesmaids” کہنا شروع کردیا۔
اس بار بھی آرسنل کی جیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مانچسٹر سٹی بنی ہوئی تھی جس سے ہوئے دو میچز میں سے ایک ڈرا ہوا اور دوسرے میں مانچسٹر سٹی نے کامیابی حاصل کی۔
اس کے بعد ایسا لگا کہ شاید آرسنل کا خواب ٹوٹ گیا، انتظار مزید بڑھ گیا لیکن اس موقع پر مایوسی میں ڈوبی ٹیم کو کوچ نے گرنے نہیں دیا۔
مانچسٹر سٹی سے شکست کے بعد مسلسل چار میچز جیتے اور دوبارہ ٹائٹل کی مضبوط امیدوار بن گئی، ایسے میں اہم موقع پر مانچسٹر سٹی کا بان متھ کے خلاف میچ برابر ہو گیا اور آرسنل اپنے آخری میچ سے پہلے ہی پریمیئر لیگ کی چیمپئن بن گیا۔
کامیابی کے اس سفر میں Bukayo Saka، Declan Rice، William Saliba اور David Raya جیسے اسٹارز کا کردار بھی غیرمعمولی رہا جبکہ لندن کی سڑکوں پر ہزاروں فینز نے جیت کا جشن منایا۔



