ڈویژنل کمشنر سبھاش چندر نےانسدادپولیو مہم کا افتتاح کردیا

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)ڈویژنل کمشنر سبھاش چندر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار کے ہمراہ بنیادی صحت مرکز سیٹلائیٹ ٹاؤن میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عالم آزاد، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانیہو، آفس اسٹنٹ کمشنر آفس آصف علی بھی ان کے ہمراہ تھے.کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا اہم ہدف ہے کمشنر نے ضلع بھر کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس جرواری شاخ، کھپرو اسٹینڈ ناکہ، سندھڑی ٹرانزٹ پوائنٹ ، بنیادی صحت مرکز گرہوڑ شریف، رورل ہیلتھ سینٹر پھلاڈیوں ، گورنمنٹ ڈسپینسری امتیاز پنہور میں پولیو کے کاموں کا جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائےواضح رہے کہ آج سے ڈویژن بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے جو 21 مئی 2026 تک جاری رہے گا.جس میں ڈویژن بھر کے اضلاع عمرکوٹ، تھرپارکراورمیرپورخاص میں مہم کے دوران 4 لاکھ 98 ہزار 712 پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.



