زمان پارک کا سنسنی خیز راز فاش!چیف آف اسٹاف کو گھر میں بند کرنے کی کہانی سامنے آ گئی

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں کے پی کے کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے شہباز گل پر عمران خان کے دو قیمتی موبائل فون چوری کرنے اور ایجنسیوں کا ‘بگڈ’ فون دینے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اس تنازع نے پارٹی صفوں میں شدید ہیجان پیدا کر دیا ہے۔ دوسری جانب، آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع میں الیکشن سیکیورٹی اور بدامنی کی بنا پر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اب انتخابات کو چوتھے مرحلے تک گھسیٹنے پر پری پول ریگنگ اور انتظامی ناکامی کے شدید خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
امداد سومرو کے اس وی لاگ میں دیکھیے کہ تحریک انصاف کا اندرونی بحران اور کشمیر کے الیکشن میں اٹھنے والے سوالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں




