ایران کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا، عباس عراقچی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے دفاع میں کارروائیاں کیں اور ایران ان مقامات پر دفاعی اقدامات کر رہا ہے جنہیں امریکی افواج جنگ بندی کی خلاف ورزی کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
عباس عراقچی کے مطابق ایران کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا، جبکہ جو کچھ پابندیوں اور جنگ سے حاصل نہیں کیا جا سکا وہ مزید جنگ سے بھی حاصل نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ تہران کو دھمکیاں دینے کا دور ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور عبرتناک ردعمل دیا جائے گا۔



