پینٹاگون نے عراق میں ہلاک ہونیوالے امریکی فوجی کی شناخت ظاہر کر دی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون نے عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ظاہر کر دی۔
پینٹاگون کے مطابق 19 جولائی کو عراق کے اربیل ائیر بیس پر ایرانی حملہ آور ڈرون کو ناکارہ بنانےکی کارروائی کے دوران سارجنٹ مائیکل ایمانوئیل سوئنٹن ہلاک ہوئے۔
پینٹاگون کے مطابق سارجنٹ مائیکل ایمانوئیل سوئنٹن کی عمر 30 سال تھی اور وہ امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھتے تھے۔
پینٹاگون نے ہلاک امریکی فوجی کی تصویر بھی جاری کی ہے۔
خیال رہےکہ یہ حالیہ دنوں میں ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والا تیسرا امریکی اہلکار ہے، گزشتہ روز پینٹاگون نے اردن کی ائیربیس پر ہوئے حملے میں 2 اہلکاروں کی شناخت بھی ظاہر کی تھی۔



