جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہو گیا جس دوران حکومتی وفد نے سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ حکومت عوامی مطالبے پر عملی اقدامات کرے ورنہ احتجاج اور لانگ مارچ ضرور کیا جائے گا، لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازمی ہو گا

حکومتی وفد کی جانب سے جلد عوامی سطح پر غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے ، حکومتی وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے اور جلد وفد کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے ۔

لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ پروگرام کے مطابق امیر جماعت کی قیادت میں سپر لانگ مارچ کل کراچی سے شروع ہو گا ۔

حکومتی وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللہ ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شامل تھے

جماعت اسلامی کی جانب سے نائب امیرلیاقت بلوچ ، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ،عمیرادریس،ضیاالدین انصاری اورشکیل احمد ترابی شریک ہوئے ۔

مزید خبریں

Back to top button