9مئی کمیشن بنانے،فوٹیجز سامنے لانے کے مطالبے پرمذاکرات رک گئے،پی ٹی آئی عہدیدارکاانکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی  کے)تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ مذاکرات عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر نہیں بلکہ9مئی پرجوڈیشل کمیشن بنانےاورفوٹیجز سامنے لانے کے مطالبے پر تعطل کا شکار ہوئے۔پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کیوں رک گئے؟ اس کی وجہ سامنے آئی ہے۔پی ٹی آئی کے اہم عہدے دار نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطالبات پر مذاکرات میں تعطل آیا،حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر ابھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور لگتا ہے اسٹیبلشمنٹ اس نکتے پر نہیں پہنچی کہ بات چیت ہونی چاہیے۔عہدیدار نے بتایا کہ حکومت سے مذاکرات میں9مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا گیا تھا، ہمارا مطالبہ تھا کہ9مئی کی مکمل سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی جائیں،ہمیں کہا گیا تھا کہ اس پر پوچھ کر بتایا جائے گابعد میں کہا گیا پیشرفت نہیں ہو سکتی۔پارٹی ذرائع نے یہ اہم انکشاف بھی کیا کہ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ پہلے مذاکراتی دور میں بھی شامل نہیں تھا بلکہ نومئی پر کمیشن اور فوٹیجز سامنے لانا اہم مطالبہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button