فیفا کا بڑا اعلان، ورلڈکپ فاتح ٹیم کو پہلی بار خصوصی چیمپئن رنگز بھی دی جائیں گی

زیورخ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ فائنل کی فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن رنگز بھی پیش کی جائیں گی۔

فیفا کے مطابق یہ روایت امریکی کھیلوں، خصوصاً این ایف ایل سپر باؤل سے متاثر ہو کر پہلی بار فٹبال ورلڈکپ کا حصہ بنائی جا رہی ہے۔

اعلان کے مطابق عالمی چیمپئن ٹیم کے لیے 30 خصوصی رنگز تیار کی جائیں گی، جبکہ 1996 یادگاری رنگز شائقین کے لیے فروخت کی جائیں گی۔

فیفا کا کہنا ہے کہ ہر رنگ میں ورلڈکپ ٹرافی کا منفرد ڈیزائن شامل ہوگا، جبکہ اس پر خصوصی کندہ کاری بھی کی جائے گی۔

ادھر اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈکپ فائنل میں شرکت کریں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی پیش کریں گے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ٹرمپ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے کسی بھی میچ میں شریک نہیں ہوئے، حتیٰ کہ امریکا کے میچز بھی انہوں نے اسٹیڈیم میں جا کر نہیں دیکھے۔

دوسری جانب ٹرمپ اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے قریبی تعلقات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، خصوصاً امریکی فارورڈ فولارن بالوگن کے ریڈ کارڈ پر نظرثانی سے متعلق معاملے کے بعد، جس پر ٹورنامنٹ کی شفافیت کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button